پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے طلبہ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز فراہمی کی تقریب

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے متعلقہ اداروں کے حکام کو فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز فراہم کیے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے طلبہ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز فراہمی کی تقریب

لاہور: پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے طلبہ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے متعلقہ اداروں کے حکام کو فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز فراہم کیے۔ ٹیوٹا کے طلبہ کے لیے 11 لاکھ 66 ہزار700 فیس ماسک اور 15,394 ہینڈ سینٹی ٹائزرز کی بوتلیں سی ای او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے وصول کیں جبکہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے طلبہ کے لیے 4 لاکھ 66 ہزار 650 فیس ماسک اور 6151 ہینڈ سینٹی ٹائزرز کی بوتلیں چیئرمین پی وی ٹی سی میجر(ر) شاہ نوازنے وصول کیں۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی صالحہ سعید،ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون نصیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کے طلبہ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرز کی فراہمی مستحسن اقدام ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کرونا وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت تجارت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کرونا وبا ء کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کرونا وباء نے معیشت سمیت زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔ عوام خود کو اور اپنے عزیز و اقارب اور پیاروں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔