پاک، جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوس پڑنے کا امکان

پاک، جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوس پڑنے کا امکان

لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران اوس بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ شام کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد تک ہو سکتا ہے جبکہ رات ڈیڑھ 2 بجے کے بعد دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں شام کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بتدریج بڑھتا جائے گا جو 80فیصد تک جا سکتا ہے۔ اوس پڑنے سے گھاس گیلی ہو جائے گی اور آدھی رات کے بعد دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جبکہ 6 سے7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24اور کم سے کم 12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔