پاکستان نے ایک اور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ یہ سمندر اور زمین دونوں پر ہد ف کو نشانہ بنا سکتاہے

پاکستان نے ایک اور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی : پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ یہ سمندر اور زمین دونوں پر ہد ف کو نشانہ بنا سکتاہے ، میزائل ٹیسٹ لانچ جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے کیا گیا ۔   اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔