ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے حفاظتی انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں

ضلع بھر کے تمام چرچ ہائے پر بروز اتوار پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے حفاظتی انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں

بھکر: تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں اقیلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں غیر معمولی انتظامات عمل میں لا ئے جارہے ہیں۔ تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی کیلئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ بروزاتوارتمام چرچ ہائے پر پولیس و ایلیٹ فورس کی نفری کیساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی متعین کی جارہی ہے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز ذاتی طور پر اپنے علاقے میں واقع تمام چر چ ہائے کا باقاعدہ وزٹ کر رہے ہیں۔ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی راستوں کے علاوہ اطراف میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔ شرکاء کو بعد از چیکنگ داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ پادری و دیگر چرچ انتظامیہ پولیس کے اقدامات پر پوری طرح مطمئن ہیں اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔   بھکر پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی سلامتی کیلئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔