ٹیم پرفارمنس پر اجلاس طلب، مصباح و وقار کو بھی بلالیا گیا

ٹیم پرفارمنس پر اجلاس طلب، مصباح و وقار کو بھی بلالیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حالیہ دورہ نیوزی میں ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں کل (منگل) کو ہونے والے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو بھی بلایا گیا ہے۔ پی سی بی کے2021ء کا پہلا اجلاس، جو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگا، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں حالیہ کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ سیزن 2020-21 کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔ دوران اجلاس ڈومیسٹک کرکٹ، وومن کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کا جائزہ بھی شامل ہے۔ اس اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو اس لیے طلب کیا گیا تاکہ اُن سے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی پر سوال کیے جاسکے۔اجلاس کے بعد کمیٹی اپنی تجاویز پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو بھجوائے گی۔