موسم سرما انسانی مجموعی صحت کیلئے مثبت قرار

موسم سرما انسانی مجموعی صحت کیلئے مثبت قرار

ٹھندے اور خُشک موسم کے آتے ہی بہت سی بیماریاں بھی ساتھ آتی ہیں جن میں کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار سرفہرست ہے، سردیوں میں جِلدی انفیکشن اور الرجیز کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔

سردیوں سے متعلق کی گئی ایک نئی تحقیق میں سردیوں کے موسم کو انسانی مجموعی صحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے، تحقیق کے مطابق جراثیم اور بیکٹیریا وغیرہ گرم جبکہ وائرسز ٹھنڈے موسم میں زیادہ اچھی طرح نشوونما پاتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ موسم سرما صرف بیماریاں ہی لاتا ہے۔  تحقیق کے مطابق  جب درجہ حرات میں کمی آتی ہے تو انسانی صحت کو نمایاں طور پر فائدہ ہوتا ہے، ان فوائد کے متعدد مثبت پہلو ہیں جنہیں جاننا اور اُن سے متعلق سوچنا بہت اہم ہے۔