ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے زیر صدارت جملہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ

پولیس ورکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے زیر صدارت جملہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ

بھکر: تفصیلات کے مطابق ضلع میں امن و امان کی سلامتی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءکے زیر صدارت میٹنگ ہال پولیس لائن بھکر میں جملہ پولیس افسران کی میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ اس دوران ڈی پی او بھکر نے تمام پولیس افسران کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے حالیہ میٹنگ میں دی جانے والے ہدایات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس سلسلہ میں کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ آئی جی صاحب کی ترجیہات میں شامل ھے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گئ۔لوگوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اورعوام الناس کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ جملہ پولیس افسران کو سختی سے تاکید کی گئی کہ معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، سود خوری، جواءاور جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

اس ضمن میں تمام افسران کی ہفتہ واری بنیاد پر پراگرس چیک کی جائیگی اور سستی و غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے لیکن اسے مزید بہتر اور تیز کیا جائے۔ زیر التواءمقدمات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حقائق کی روشنی میں یکسوءکیا جائے۔ آئندہ ہفتے متوقع کرائم میٹنگ میں ہر کیس کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا.