ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر ریاست ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ابوظہبی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر تجارتی مراکز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔پابندیاں پارکس، ہوٹلوں ،جم ، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں میں داخلے پر بھی عائد ہوں گی۔حکام کے مطابق ان جگہوں پر داخلے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو۔ان تمام مقامات پر جانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے کورونا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کروا لی ہے یا حال ہی میں انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا۔