کینیڈا: شہید 4 پاکستانیوں کی نمازِجنازہ ہفتے کو ادا کی جائے گی

کینیڈا: شہید 4 پاکستانیوں کی نمازِجنازہ ہفتے کو ادا کی جائے گی

کینیڈا میں شہید پاکستانی اہلخانہ کے چاروں افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو لندن اونٹاریو میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔واقعے سے متعلق کینیڈا کے وفاقی وزیر عمر الغبرا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا شکار پاکستانی فیملی کو مکمل انصاف ملے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبرا کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم دنیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے۔ادھر امریکی رکن کانگریس تھامس سوازی نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں جنہیں نفرت اور تشدد کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ دہشتگرد نے فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔