ٹرین حادثہ ہماری غفلت سے ہوا: وزیر ریلوے کا اعتراف

ٹرین حادثہ ہماری غفلت سے ہوا: وزیر ریلوے کا اعتراف

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین حادثہ ہماری غفلت سے ہوا، جن لوگوں کو معطل کیا گیا وہ ابھی آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، ایم ایل ون کو لے کر ہی آگے چلنا ہوگا، ایم ایل ون کے بغیر آگے نہیں چل سکتے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  ہم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا قانون پاس کیا ہے، ریلوے کی ساری چیزیں آؤٹ سورس کررہے ہیں، اسپتالوں اور اسکول کالجز سمیت ریلوے کی تمام چیزیں اب آؤٹ سورس کریں گے، یہ پرائیوٹائزیشن نہیں بلکہ بزنس پلان ہے جس کی منظوری وزیراعظم سے لیں گے۔