گیم آف تھرونز کے اداکار میکسن وون چل بسے

شہرہ آفاق فنٹیسی ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار میکسن وون سیڈو 90 برس کی عمر میں چل بسے۔

گیم آف تھرونز کے اداکار میکسن وون چل بسے

رپورٹ کے مطابق میکسن وون سیڈو 90 برس کی عمر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر فرانس میں چل بسے اور ان کے اہل خانہ نے ان کے موت کی تصدیق کی۔

میکسن وون سیڈو نے ’اونلی اے مدر‘ نامی فلم سے 1949 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا.

ان کی معروف فلموں میں ’مس جولی، دی سیونتھ اسٹیل، دی ورجن اسپرنگ، دی ویڈنگ ڈے، دی مسٹریس، شیم، دی ٹچ، دی سیکنڈ وکٹری، اے کس بفور ڈائنگ، انٹل دی اینڈ آف دی ورلڈ، ٹائم از منی، یروشلم، سلیپ لیس، دی انکوائری، اے مین اینڈ ہز ڈاگ اور اسٹار وارز: دی فورس اویکنس‘ شامل ہیں۔

انہوں نے اسٹیج اداکاری سمیت ویڈیو گیمز میں بھی کردار ادا کیے اور انہیں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔