گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض سامنے آگیا جس کے نتیجے میں ملک میں اس جان لیوا بیماری کے مریضوں کی کل تعداد 20 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق اسکردو میں ایک بچے میں خطرناک کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 14 سالہ زین علی کے میڈیکل ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس پر اسے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اب تک گلگت بلتستان میں کورونا کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں۔ پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد بیرون ملک سفر کرکے وطن واپس آئے تھے جن میں سے زیادہ تر افراد نے ایران اور شام کا سفر کیا تھا۔