پاکستانی ریسلر بلال نے بھارتی ریسلر کو ہرا کر میدان مار لیا

انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال (کوو برینڈن ) نے بھارتی پہلوان گوپال شرما کو ہرا دیا ۔

پاکستانی ریسلر بلال نے بھارتی ریسلر کو ہرا کر میدان مار لیا

نیپال میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے محمد بلال اور بھارتی ریسلر گوپال شرما کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا جس میں محمد بلال نے گوپال شرما کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کوو برینڈن کےنام سے مشہور محمد بلال ڈیسٹرک ایسٹ کی عدالت میں جونئیر کلرک ہیں۔

واضح رہے کہ نیپال میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر کے عدالتی عملے نے حصہ لیا۔