بھارت میں فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، معروف اداکارہ کاجل کی موجودگی میں کرین سیٹ پر آگری

حادثے کی جگہ پر اداکار کمل ہاسن بھی موجود تھے جو بال بال بچ گئے، حادثے کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے

بھارت میں فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، معروف اداکارہ کاجل کی موجودگی میں کرین سیٹ پر آگری
بھارت میں فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، معروف اداکارہ کاجل کی موجودگی میں کرین سیٹ پر آگری
1
1

ممبئی (اردو عالمین نیوز) بھارت میں فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، معروف اداکارہ کاجل کی موجودگی میں کرین سیٹ پر آگری، حادثے کی جگہ پر اداکار کمل ہاسن بھی موجود تھے جو بال بال بچ گئے، حادثے کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے وقت فلم کے سیٹ پر معروف اداکارہ کاجل اور اداکار کمل ہاسن وہیں موجود تھے۔ 

حادثے کے دوران 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے حادثہ کرین گرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے وقت اداکارہ کاجل اگروال اور اداکار کمل ہاسن سیٹ پر ہی موجود تھے تاہم دونوں فنکار خوش قسمتی سے بال بال بچے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

حادثے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے لائٹنگ پر کام کیا جا رہا تھا اور اس دوران کرین ٹوٹ کر زمین پر آ گری۔ کرین پر موجود 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سیٹ پر موجود 9 افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ کاجل اور اداکار کمل ہاسن نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

حادثے کے بعد سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور سیٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے تمام واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک تخریب کاری کا واقعہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔