اپنی محنت سے نام بنانا چاہتی ہوں. سوناکشی سنہا

اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ ایک فلمی خاندان سے ہیں اور ان کے والد شتروگھن سنہا انڈسٹری کے بڑے سٹار رہ چکے ہیں لیکن وہ ان کے نام کے علاوہ اپنی محنت سے اپنا نام اور گھر بنانا چاہتی ہیں۔

اپنی محنت سے نام بنانا چاہتی ہوں. سوناکشی سنہا

حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور کے پروگرام ’وٹ وومن وانٹ‘ یعنی عورتیں کیا چاہتی ہیں میں سوناکشی نے کہا کہ انھوں نے جب سے آنکھ کھولی ہے اپنے ارد گرد ہر طرح کے عیش و آرام دیکھے ہیں۔

ساتھ ہی انھوں نے ممبئی میں نے اپنے پاپا کے ابتدائی دنوں کے جدوجہد کے قصے بھی سنے ہیں اور وہ اپنے پاپا کی بھی قدر کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ بھی اپنی محنت سے اپنا نام اور رتبہ کمائیں۔