لاہور قلندرز کا ننھا فین اپنی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا باعث بن گی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والے بچے کو لاہور کی ٹیم مینیجمنٹ نے جس بھی میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا، اس میچ میں فتح حاصل کی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ2020ء) لاہور قلندرز کا ننھا فین اپنی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا باعث بن گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والے بچے کو لاہور کی ٹیم مینیجمنٹ نے جس بھی میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا، اس میچ میں فتح حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ایک مرتبہ کی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ 

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف مسلسل 7 میچوں میں شکست کے بعد فتح حاصل کی ہے۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں ناقابل یقین کم بیک کیا ہے اور اسے اب پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے صرف ایک مزید فتح درکار ہے۔ لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اس ٹیم کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو جانے کے امکانات واضح ہوگئے تھے۔ 

تاہم پھر لاہور قلندرز نے ناقابل یقین کم بیک کیا اور آخری 5 میچز میں سے 4 میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ یوں لاہور قلندرز اب 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے: