کورونا وائرس، میڈونا اور ملی سائرس کے کنسرٹ بھی منسوخ

معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے اپنے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیے۔

کورونا وائرس، میڈونا اور ملی سائرس کے کنسرٹ بھی منسوخ

پیرس (اردو عالمین)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے اپنے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں ادارے کےمطابقپاپ گلوکارہ، اداکارہ و لکھاری میڈونا کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 10 اور 11 مارچ کی درمیانی شب میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔حکومت کی جانب سے لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد میڈونا کے میوزک کنسرٹ کے منتظمین نے شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت بھی کی۔دوسری جانب نوجوان پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی آسٹریلیا میں اپنا میوزک شو منسوخ کردیا۔مائلی سائرس کو آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک فنڈ ریزنگ میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائلی سائرس گزشتہ برس آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے ایک فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی

اور گلوکارہ اسی ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا پہنچنے والی تھیں۔ مائلی سائرس کو 13 اور 14 مارچ کو میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی مگر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ منتظمین نے شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔یوزک شو کو منسوخ کرنے کے حوالے سے مائلی سائرس نے ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے شو نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’انہیں اپنی اور اپنے ٹیم ارکان کی سحت کا خیال رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے‘۔گلوکارہ نے میوزک شو منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو کہا کہ جس طرح وہ بھی آگ کے متاثرین کے لیے فنڈ فراہم کرتی رہیں گی، وہ بھی متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔