پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگزاور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ میچ کے لئے کراچی کی ٹیم بدھ کو پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی عالمین نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگزاور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ میچ کے لئے کراچی کی ٹیم بدھ کو پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔ قلندرز کی دوپہر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان کی سربراہی میں بورڈ کے افسران، براڈ کاسٹرز اور دیگر منتظمین منگل کو کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ پی سی بی نے ایک ہفتے میں کراچی میں ٹیموں کی مصروفیت کا شیدول جاری کردیا ہے۔ بدھ کو شام 5 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں کراچی کنگزجبکہ جمعرات کو دوپہر 1 بجےپشاور زلمی کی ٹیم پریکٹس کرے گی۔