پی ایس ایل، وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے میچ کروانے کا اعلان

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے پی ایس ایل میچ 12 مارچ سے کروانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز شہر میں پہلے ہی سے طے تھے

 پی ایس ایل، وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے میچ کروانے کا اعلان

کراچی۔ (عالمین نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے پی ایس ایل میچ 12 مارچ سے کروانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز شہر میں پہلے ہی سے طے تھے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے چیف سکریٹری اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل میچوں کے انعقاد کے لئے ضروری انتظامات کریں۔ 

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس شائقین کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کریں۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کو پی سی بی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اسٹیڈیم میں ہینڈ واش سینیٹائزر بکس لگائیں اور وہ افراد جنہوں نے ایران کا سفر کیا ہے انہیں اسٹیڈیم نہ آنے کا مشورہ دیں۔کمشنر اور پی سی بی حکام محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی سے جاری کردہ ایڈوائزری کی روشنی میں ایک تفصیلی حفاظتی و احتیاطی پلان پر کام کریں گے۔