آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔