وزیرا عظم کابلوچ عوام کی محرومیوں کےازالہ کے لئےوفاقی سیکرٹریوں کو بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

 وزیرا عظم کابلوچ عوام کی محرومیوں کےازالہ کے لئےوفاقی سیکرٹریوں کو بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے کے لئے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریوں کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیر اعظم آفس سے باقاعدہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

حکمنامہ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریوں کو ہر ماہ صوبہ کا دورہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹریز ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت، ڈویژن، محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع بھی رکھیں گے ۔ تمام سیکرٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں گے۔