عوام کو مشکل وقت میں ریلیف فراہم کرنے کے عمل کے دوران کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے: صوبائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمد انور خان

موجودہ معاشی حالات کے باوجود ملک بھر میں متوسط طبقے کو 12 ہزار روپے سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے جو کورونا وائرس کیوجہ سے متاثرہ افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرے گا

 عوام کو مشکل وقت میں ریلیف فراہم کرنے کے عمل کے دوران کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے: صوبائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمد انور خان

لاہور:  صوبائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 پنڈی گھیب میں قائم احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام کے  کیمپ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امدادی رقم کی تقسیم کے طریقہ کار اور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ملک محمد انور خان نے متعلقہ افسران کو امدادی رقم کی تقسیم کے دوران شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایات کیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف فراہم کرنے کے عمل کے دوران کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، موجودہ معاشی حالات کے باوجود ملک بھر میں متوسط طبقے کو 12 ہزار روپے سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے جو کورونا وائرس کیوجہ سے متاثرہ افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس، اسسٹنٹ ڈاریکٹر احساس پروگرام پنڈی گھیب ملک طارق رشید اورسینئر ہیڈ ماسٹر شیخ محمد جاوید بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔