عتیقہ اوڈھو نے ششی کپور کے ساتھ یادگار تصویر شیئرکردی

لاک ڈاؤن کے دوران پرانی تصویروں کا البم دیکھتے ہوئے یہ یادگار تصویر ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزری۔ کیپشن میں انہوں نے تصویر سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں وہ  ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں

عتیقہ اوڈھو نے ششی کپور کے ساتھ یادگار تصویر شیئرکردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ماضی کے بھارتی  اداکار ششی کپور کے ساتھ برسوں قبل لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پرانی تصویروں کا البم دیکھتے ہوئے یہ یادگار تصویر ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزری۔ کیپشن میں انہوں نے تصویر سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں وہ  ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے ششی کپور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ششی کپور ایک عظیم انسان اور باصلاحیت اداکار تھے۔ انہوں  نے بتایا کہ شائستہ مزاج اور پیار کرنے والی طبیعت کے مالک ششی کپور کی وہ آج بھی بہت بڑی مداح ہیں۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والے اداکار ششی کپور 2017 میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن ان کے چاہنے والے آج بھی ان کی یادیں دلوں سے نہیں بھلا سکے۔