صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے سماجی تنظیم یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ کی ملاقات

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے انٹر فیتھ ہارمنی کے فروغ میں یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا

صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے سماجی تنظیم یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ کی ملاقات

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے سماجی تنظیم یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد رحمت کی انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ملاقات ہوئی، جس میں سماجی و فلاحی تنظیموں کے انٹر فیتھ ہارمنی کے فروغ میں مثبت کردار بارے تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ صوبائی وزیر نے انٹر فیتھ ہارمنی کے فروغ میں یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے کردار کو بے حد سراہا۔چیف ایگزیکٹو یوتھ فاؤنڈیشن شاہد رحمت نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ محکمہ انسانی حقوق کے تعاون سے انٹر فیتھ ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیئے کوشاں ہیں جبکہ مختلف سیشن کر وا چکے ہیں۔ 

تاہم ڈرافٹ کو باقاعدہ پالیسی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ شاہد رحمت نے مزید بتایا کہ انٹر فیتھ پالیسی میں مذہبی آزادی، ہراساں کیا جانا، تشدد وغیرہ،جھوٹے مقدمات جیسے مسائل کے حل کے لئے تجاویز شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ پنجا ب حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بے شمار اقدامات کئے جا چکے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیناشامل ہے۔اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ یوتھ ڈیویلپمنٹ کیجانب سے انٹر فیتھ کے حوالے سے  میڈیا مہم کو ہر سطح پر خوب سراہا گیا اور امید قائم کی جاسکتی ہے کہ آپس میں نفرتوں کے خاتمے  اور امن کے فروغ میں یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اسی طرح مثبت کردار نبھاتی رہے گی۔