صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی کے نماز جنازہ کی ادائیگی میں حکومتی اعلیٰ شخصیات و عہدیداران کی شرکت

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزراء و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فراد و مریدین کی کثیر تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت  نماز جنازہ سجادہ نشین سید ذیشان مجتبیٰ نے پڑھائی  نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی صوبائی وزیر اوقاف اظہار تعز یت، مرحوم کے لئے بلند درجات کی دعا اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی کے نماز جنازہ کی ادائیگی میں حکومتی اعلیٰ شخصیات و عہدیداران کی شرکت

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی کے نماز جنازہ کی ادائیگی میں حکومتی اعلیٰ شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزراء و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فراد و مریدین کی کثیر تعدادنے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ سجادہ نشین سید ذیشان مجتبیٰ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سے اظہار تعز یت کی اور مرحوم کے لئے بلند درجات کی دعا کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔