بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں اضافہ

پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے

بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں اضافہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے، بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 869 سے 871 ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں تبدیلی نہیں ہوئی، انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان پہلی جبکہ قومی کرکٹر بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے ، لوکیش راہول چوتھے اور کولن منرو پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔