صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی سروسز ہسپتال آمد

 مسلم لیگ (ق)  کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی سروسز ہسپتال آمد

لاہور: صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے آج سروسز ہسپتال میں مسلم لیگ (ق)  کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہی بھی تھے۔ وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر جنگلات نے صدر مسلم لیگ (ق)  چوھدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔