بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح  ؒ کا 72واں یوم وفات منایا گیا 

 ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح  ؒ کا 72واں یوم وفات منایا گیا 

لاہور:۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح  ؒ کا 72واں یوم وفات منایا گیا۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات نے بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات نے سپیشل ایڈیشن شائع کیے جبکہ پی ٹی وی،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز نے بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کیے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح  ؒ25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن  کراچی میں پیدا ہوئے آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے پاکستان میں سرکاری طور پر آپ کوقائد اعظم اور بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔آپ11ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے تھے۔