صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات آصف نکئی کی بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی

قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے سیاسی تحریک کے ذریعے الگ وطن حاصل کیا ' وزیر مواصلات آصف نکئی 

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات آصف نکئی کی بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی

لاہور:. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سرادر آصف نکئی نے جی او آر ون میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر سردار محمد آصف نکئی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کیلئے لازوال اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ صوبائی وزیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط نصب العین دیا، قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کے بدولت ملک پاکستان معرض وجود آیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نے قائد اعظم کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہوئے بغیر منزل کاحصول ممکن نہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار آصف نکئی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے سیاسی تحریک کے ذریعے الگ وطن حاصل کیا جو دنیا کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایسی مضبوط تحریک کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے بالاآخر پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور اسی کی وجہ سے آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قائد اعظم کے خوابوں کوعملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو قائد کی سوچ کے مطابق عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں۔