بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، کووڈ ۔19 کی وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر پر ان کے شکر گزار ہیں ، وزیراعظم عمران خان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، کووڈ ۔19 کی وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر پر ان کے شکر گزار ہیں ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیاپنے وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، کووڈ ۔19 کی وبا کے باوجودبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئےمسلسل 10 ماہ تک ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کیں ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 7 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔ اس مالی سال میں اب تک بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 26فیصد اضافہ ہوا ہے جس پر ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں