آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد :آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے تاہم کالام، پارہ چنار، مالم جبہ، پٹن، پشاور، بشام، بونیر، کاکول، راولاکوٹ اورمری میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک میں بارش کے ایک اور سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے