زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 9 ماہ کے دوران 9.49 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 9 ماہ کے دوران 9.49 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

 اسلام آباد :زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 9.49 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2020 کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 18.886 ارب ڈالرتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.132 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.757 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

،دواپریل 2021 کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.679 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.527 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.152 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔یوں 9 ماہ کی مدت میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 9.49 فیصدکااضافہ دیکھنے میں آیا ہے