کووڈ۔19 کی وبا پر ویکسین کےذریعے کنٹرول کی صورت میں 2025 تک ترقی یافتہ ممالک میں ایک کھرب ڈالر اضافی ٹیکس وصول کئے جا سکتے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز

کووڈ۔19 کی وبا پر ویکسین کےذریعے کنٹرول کی صورت میں 2025 تک ترقی یافتہ ممالک میں ایک کھرب ڈالر اضافی ٹیکس وصول کئے جا سکتے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز

اسلام آباد :کووڈ۔19 کی وبا کی ویکسین کےذریعے کنٹرول کر لیاجائے تو 2025 تک ترقی یافتہ ممالک میں مختلف ٹیکسز کی مد میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ اضافی وصولیاں کی جا سکتی ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے نتیجہ میں معاشی شرح نمو میں اضافہ سے صرف ترقی یافتہ ممالک میں 2025 تک ٹیکسز کی مد میں ایک کھر ب ڈالر کی اضافی وصولیاں کی جا سکتی ہیں جن کی مدد سے ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک کی مالی معاونت کی جا سکے گی۔

کووڈ۔19 کی ویکسین پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے زیادہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے ک جب تک عالمی وبا پر قابو نہ پایا جائے تو اس وقت تک مالیاتی پالیسیوں کی لچک دار اور تعاون پر مبنی ہونا چاہیے۔ مالی معاونت کا یہ سلسلہ مختلف ممالک اور شعبہ جات کے لئے علیحدہ علیحدہ ہو سکتا ہے جو امداد حاصل کرنے والے کسی بھی ملک کی صورتحال پر منحصر ہو گا۔

آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عالمی وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کی معاشی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عالمی ادارہ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبا سے زیادہ متاثر طبقات میں نوجوان، خواتین ، اقلیتی برادری سمیت غریب آدمی اور غیر روایتی شعبوں میں کام کرنے والے کم آمدنی والے ورکرز وغیرہ شاملک ہیں۔

آئی ایم ایف نے پالیسی میکرز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عالمی بحران کے دوران سماجی تحفظ کے پروگرامز کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کئے جائیں اور متاثرہ طبقات تک معاونت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے غیر حق دار عناصرکو سماجی تحفظ کے پروگراموں سے استفادہ کا موقع نہ دیاجائے