پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی پنجاب آرٹ میں ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا

 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی پنجاب آرٹ میں ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا

پریس ریلیز :   پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی پنجاب آرٹ میں ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کیا اور پہلے پانچ ونرز کو نقد انعامات بھی دیے۔ اس نمائش کا مقصد نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور پاکستان خصوصاً پنجاب کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ اس موقع پر کلچرل منسٹر خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ہمیں عمران خان کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے ان نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے ہونگے۔ پنجاب حکومت اور ادارے اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہمارا ملک کرونا سے محفوظ ہو جائے تاکہ ہم دوسری اقوام کیساتھ صف اول میں کھڑے ہو سکیں۔ کرونا وبا کے باعث اس نمائش کو آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔