بھارت: کسانوں کا دہلی تا جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجے وال نے کہا ہے کہ آج کسان دہلی تا جے پور ہائی وے کو بلا ک کر دیں گے اور اسے ٹول فری کریں گے

بھارت: کسانوں کا دہلی تا جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر کے کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجے وال نے کہا ہے کہ آج کسان دہلی تا جے پور ہائی وے کو بلا ک کر دیں گے اور اسے ٹول فری کریں گے۔ کسان رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرے کیئے جائیں گے۔

ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لیے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔