کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حملے

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق شمالی علاقے لب جار سے کم از کم 10 راکٹوں سے کابل کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حملے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں متعدد راکٹ حملے کئے گئے جس میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق شمالی علاقے لب جار سے کم از کم 10 راکٹوں سے کابل کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق حامد کرزئی ایئرپورٹ، زن آباد، خواجہ راواش سمیت متعدد علاقوں میں آج صبح راکٹ حملے کئے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق خواجہ راواش میں رہائشی علاقے کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا، کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی گئی ہے۔ کابل میں یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے، 21 نومبر کو کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 8 افراد ہلاک،22 زخمی ہوئے تھے۔