آر یا پار کہنے والی پی ڈی ایم دراصل لاچار ہو چکی ہے اور ان کے  اتحاد کے پول کھل کے سب کے سامنے ا چکے ہیں:فیاض الحسن چوہان

استعفوں کا ڈرامہ صرف سوشل میڈیا تک محدود تھا۔  مریم نواز استعفوں کی ڈفلی بجا  رہی ہیں اور بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں:وزیر جیل خانہ جات اور کالونیز پنجاب

 آر یا پار کہنے والی پی ڈی ایم دراصل لاچار ہو چکی ہے اور ان کے  اتحاد کے پول کھل کے سب کے سامنے ا چکے ہیں:فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیر جیل خانہ جات اور کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان پی ڈی ایم کے استعفوں کے حوالے سے کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آر یا پار کہنے والی پی ڈی ایم دراصل لاچار ہو چکی ہے اور ان کے  اتحاد کے پول کھل کے سب کے سامنے  آچکے ہیں۔  فضل الرحمان کو ایک بار پھر سے سیاسی شکست کا سامنا کرنے کی لیے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کا ڈرامہ صرف سوشل میڈیا تک محدود تھا۔  مریم نواز استعفوں کی ڈفلی بجا  رہی ہیں اور بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں۔ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں انکا اصل مقصد اپنی اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام جماعتیں صرف ملک  میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں۔پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔