پی ڈی ایم عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے.لوٹا ہوا پیسہ کسی صورت پی ڈی ایم کی جیبوں میں نہیں جانے دیں گے: سید حسین جہانیاں گردیزی

کورونا کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے، احتیاط بے حد ضروری ہےحسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی پر خصوصی فوکس کر رہی ہے: صوبائی وزیر زراعت

 پی ڈی ایم عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے.لوٹا ہوا پیسہ کسی صورت پی ڈی ایم کی جیبوں میں نہیں جانے دیں گے: سید حسین جہانیاں گردیزی

لاہور : صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے آج گوجرہ کے دورے کے دوران نجی ہاؤسنگ کالونی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے.لوٹا ہوا پیسہ کسی صورت پی ڈی ایم کی جیبوں میں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے، احتیاط بے حد ضروری ہے-حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی پر خصوصی فوکس کر رہی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت ہے جس کے لیے مؤثر پلاننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر قیادت صوبہ میں ریکارڈ منصوبوں پر کام جاری ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نیدورہ گوجرہ کے دوران زراعت کے دفتر کا وزٹ بھی کیا۔صوبائی وزیر نے زراعت کے افسران کو کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشت کے بارے میں آگاہی دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ روابط کو مزید بڑھایا جائے۔