اینڈ وکرائنالوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی مرزا انتقال کر گئے

مرحوم نے جنس واضح نہ ہونے والے 146 بچوں کی جنس درست کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا

  اینڈ وکرائنالوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی مرزا انتقال کر گئے

لاہور(پ ر)برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے پیٹرن عالمی شہرت یافتہ اینڈ وکرائنالوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی مرزا انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر لیاقت علی مرزا انتہائی نرم دل ،شفیق ، غریب پرور انسان اور ایک محب وطن شہری تھے۔ ڈاکٹر لیاقت علی مرزا نے برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جنس واضح نہ ہونے والے 146 بچوں کی جنس درست کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔ برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سائیکالوجسٹ عنصر جاوید اورچیف پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر افضل شیخ نے برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کے پیٹرن اینڈ وکرائنالوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی مرزا کے انتقال پر دلی دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت علی مرزا کی وفات برتھ ڈیفیکٹس فاﺅنڈیشن کیلئے بڑا سانحہ ہے کیونکہ مرحوم نے جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کو سرجری کے مراحل تک لانے کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ نا قابل فراموش ہیں ،اللہ تعالیٰ ڈاکٹر لیاقت علی مرزا کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین سمیت ہم سب کو اس صدمے کو ایک کڑی آزمائش کے طور پر قبول کر کے اللہ کے منشا پر صبر و شکر کی توفیق عطا فرمائے ۔