وزیر اعلیٰ پنجا ب کا لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوا رٹر ہسپتال کووسعت دینے کی منظوری

 ہسپتال ضلع لیہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سے جنو بی پنجاب کے عوام کے ماتھے کا جھومر بنے گا جنوبی پنجاب کے اہم ضلع لیہ کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ترقی یافتہ اور جدیدنوعیت کا شہر بنانے کی طرف تیزی سے پیش قدمی   حکومت بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کا کار آ مد شہری بنانے کے لئے پسماندہ علاقوں میں جدیدسہولیات کاآغاز ضلع لیہ میں کثیر لاگت سے جدید بہادر لائبریری کمپلیکس کا قیام  ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کو خطیر رقم سے محروم رکھا

 وزیر اعلیٰ پنجا ب کا لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوا رٹر ہسپتال کووسعت دینے کی منظوری

 لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوا رٹر ہسپتال کو و سعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔یہ ہسپتال ضلع لیہ کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سے جنو بی پنجاب کے عوام کے ماتھے کا جھومر بنے گا۔وزیراعلی پنجاب کے سیا سی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کی لیہ کے عوام کے لئے صحت کی سہولیات کے لئے عظیم خدمات پر لیہ کے عوام حکومت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومت کے نظر انداز کئے جنوبی پنجاب کے اہم ضلع لیہ کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ترقی یافتہ اور جدیدنوعیت کا شہر بنانے کی طرف تیزی سے پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ مقامی سطح پر عوام کو صحت سے وابستہ ہر قسم کی کی جدید سہولیات فوری اور مقامی سطح پر فراہم ہونگی۔ حکومت بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کا کار آ مد شہری بنانے کے لئے ضلع لیہ میں 143.562ملین روپے کی لاگت سے بہادر لائبریری کمپلیکس کا قیام عمل میں لائے گی۔اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو آبادی میں ان کے تناسب سے زیادہ ترقیاتی رقوم فراہم کر رہی ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کو خطیر رقم سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تیز تر اقداما ت شروع کر دئیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق عوام کو ”صحت انصاف کارڈ“ کے فقید المثال منصوبے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ایک جامع حکمت عملی کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لئے ”آب پاک اتھارٹی“ تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو احساس کمتری اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں۔اب ایسا نہیں ہو گا۔و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے ہر علاقہ اور شہروں کو صوبے کے ماتھے کا جھو مر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔