بچوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی کے لیئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اہم قدم، لبرٹی چوک میں واک کا اہتمام

صوبائی وزراء سمیت تمام شعبہ ہائے ذندگی دے لوگوں کی شرکت

بچوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی کے لیئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اہم قدم، لبرٹی چوک میں واک کا اہتمام

لاہور : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے بچوں پرجنسی و جسمانی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس آگاہی مہم کے سلسلے میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سربراہی میں لبرٹی چوک میں خصوصی واک کا ا نعقاد کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ یاور بخاری، وزیر محکمہ انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ واک میں بورڑ آف گورنرز کے ممبران، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو، این جی اوز کے نمائندوں،سول سوسائٹی کے افراد اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اشفاق خان،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، اے آئی جی پنجاب، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے بھی مہم کے سلسلے میں خصوصی شرکت کی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بچوں پر تشدد اور ذیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس اگاہی مہم سے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بچوں پر 300سے زائد تشدد ے واقعات پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ایکشن لیا۔ بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام میں پولیس اور میڈیا کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔سارہ احمد نے مزید کہا کہ بچوں کو شیلٹر کی سہولیات فراہم کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن کروائی جا رہی ہے۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئر پرسن نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد کسی بچے پر جنسی یا جسمانی تشدد دیکھیں تو چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دیں۔