میاں اسلم اقبال سے فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

 انڈسٹریل اسٹیٹ میں بزنس انکوبیشن سینٹر کے قیام اور دیگر منصوبوں کے لئے 10ایکڑ زمین کا مطالبہ خواتین کا بزنس میں کردار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، فیصل آباد میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال سے فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات۔وفد کی قیادت بانی صدر فیصل آباد ویمن چیمبر روبینہ امجد نے کی۔اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے بھی ملاقات میں موجود تھیں،صدر فیصل آباد ویمن چیمبر تہمینہ پاشا، قرات العین اور دیگر وفد میں شامل تھیں۔

وفد نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بزنس انکو بیشن سینٹر کے قیام اور دیگر منصوبوں کے لئے 10ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا بزنس میں کردار بڑھانے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیوٹا کے ساتھ مل کر ضرورت کے مطابق کو رسز مرتب کرے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کابڑا صنعتی شہر ہے، حکومت کی اس شہر پر پوری توجہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے رعایتی نرخوں پر زمین دیں گے،چیمبر اپنا جامع بزنس پلان دے۔