آٹے کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں رکھنے کیلئے محکمہ خوراک ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے: شہریار سلطان

آٹے کی پنجاب کے تمام شہروں میں مسلسل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ قیمتوں کے استحکام اور ذخیرہ اندوزی سے محفوظ رکھنے کیلئے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے

 آٹے کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں رکھنے کیلئے محکمہ خوراک ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے: شہریار سلطان

 لاہور:سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں رکھنے کیلئے محکمہ خوراک ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ آٹے کی پنجاب کے تمام شہروں میں مسلسل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ قیمتوں کے استحکام اور ذخیرہ اندوزی سے محفوظ رکھنے کیلئے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے گندم بروقت درآمد کرنے سے ذخیرہ اندوزوں کے ارمانوں پر اوس پڑی ہے۔ شہریار سلطان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے جبکہ عوام کو معیاری اور سستی خوراک کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں کسی بھی ممکنہ بحران کا اندیشہ نہیں۔ محکمہ خوراک کسی بھی حالات سے نبٹنے کیلئے تیار ہے۔