امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہے

امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا

امریکا نے کیوبا کو دوبارہ ’ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست‘ میں شامل کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ شروع سے ہی کیوبا حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کیوبا کی حکومت عوام پر مظالم کیلئے اپنے وسائل کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک بارپھر کیوبا کو دہشتگردی اسپانسر کرنے کیلئے جوابدہ بنائے گا۔  پومپیو نے کہا کہ کیوبا کی حکومت کئی عشروں سےقاتلوں، بمباروں، اغوا کاروں کی مدد کررہی ہے۔