روڈماسٹرز پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس بس ٹرمینل جو ایئر پورٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے

مساج سینٹر، حمام، پلے لینڈ اور شاپنگ ایریا، مسافروں کو ہر طرح کی شاندار سہولتوں کی فراہمی۔

روڈماسٹرز پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس بس ٹرمینل جو ایئر پورٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے

لاہور:۔ پاکستان میں روڈ ماسٹرز کے نام سےلگثری بس سروس کا آغازکردیا گیا ہے جہاں بین الاقوامی طرز کا بس ٹرمینل بنایا گیا ہےجو کہ کسی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے کم نہیں۔ ٹرمینل میں بچوں کے کھیلنے کے لئے پلے لینڈ، بیوٹی سیلون اور اندرون ملک سفر کرنے کے لئے شاپنگ ایریا بنا گیا ہے ۔ ٹرمینل پر مسافروں کی راہمنائی کے لئے ڈیجٹل نوٹیفکیشن بورڈ نصب کیا گیا ہے جس میں کرائے اور بس کے آنے جانے اوقات اویزاں ہیں۔ روڈ ماسٹرز کے ای ٹکٹ سسٹم میں آپ گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔دوران سفر مسافروں کے کھانے میں برگر، سینڈوچ اور کافی وغیرہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔