بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پر علاقہ تھانہ بہل میں پولیس کا سرچ آپریشن

بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پر علاقہ تھانہ بہل میں پولیس کا سرچ آپریشن

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پر علاقہ تھانہ بہل میں پولیس کا سرچ آپریشن۔بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق مجرمان کی سرکوبی اور جرائم کے خاتمے کیلئے ڈی پی او بھکر کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں تھانہ بہل کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بہل SIفضل کریم کے زیر نگرانی جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران غضنفر عباس ولد عبدالرحمن قوم استرانہ سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 2350 گرام چرس برآمد کرلی۔

مسمی جاوید خان ولد شاہ عالم قوم بلوچ سکنہ بہل سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب کارتوس،مسمی سید عالم ولد شاہ عالم سکنہ بہل سے بندوق 12 بور معہ 5 ضرب کارتوس،غضنفر عباس ولد غلام قاسم سکنہ بہل سے رائفل 22 بور معہ 4 ضرب کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور منشیات رکھنے کے جرم میں مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ 5 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گی۔