ہم انگلینڈ میں کاونٹیز میچز نہیں انٹر اسکواڈ میچز کھیلیں گے، مصباح الحق

حارث سہیل خود دستبرادر ہوئے، دیگر کنٹریکٹ والے سب کھلاڑی شامل ہیں ، ضرورت پڑی تو وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ کے لئے دستیاب ہوں گے، سہیل خان کی انگلینڈ میں پرفارمنس اچھی رہی

ہم انگلینڈ میں کاونٹیز میچز نہیں انٹر اسکواڈ میچز کھیلیں گے، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم انگلینڈ میں کاؤنٹیز میچز نہیں انٹر اسکواڈ میچز کھیلیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اسکواڈ بھی بڑا رکھا ہے اور اس میں ہم نے بولرز زیادہ رکھے ہیں۔حارث سہیل خود دستبرادر ہوئے، دیگر کنٹریکٹ والے سب کھلاڑی شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ کے لئے دستیاب ہوں گے، سہیل خان کی انگلینڈ میں پرفارمنس اچھی رہی۔

ہماری زیادہ توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہوگی، ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز پر بڑا انحصار ہے، دیکھ کر ریلیکس ہونے کا موقع ملے گا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو کھلانے کے لیے ہی منتخب کیا جاتا ہے، فواد عالم میں کھیلنے کی صلاحیت ہے اب اس کے پاس موقع بھی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال کو سب سمجھ رہے ہیں کسی کا بھی ٹیسٹ پازیٹو آسکتا ہے۔ مصباح الحق نے یونس خان کے حوالے سے کہا کہ یونس خان کا آنا بہت اچھی اور حوصلہ افزاء چیز ہے، مشتاق احمد کے آنے سے بھی فرق پڑے گا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مزید کہا کہ سرفراز احمد دوسرے بہترین آپشن ہیں اور رضوان کے بیک اپ بھی ہوں گے۔