شہباز شریف کے کورونا سے متاثر ہونے کے زمہ دار عمران نیازی اور چیئرمین نیب ہیں: پرویز ملک

نالائقوں کے ٹولے نے موجودہ قومی بجٹ کے ذریعے پہلے سے مشکلات کا شکار فاقوں زدہ،کورونا کی شکار اور مہنگائی سے ستائی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر

شہباز شریف کے کورونا سے متاثر ہونے کے زمہ دار عمران نیازی اور چیئرمین نیب ہیں: پرویز ملک

             لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نالائقوں کے ٹولے نے موجودہ قومی بجٹ کے ذریعے پہلے سے مشکلات کا شکار فاقوں زدہ، کورونا کی شکار اور مہنگائی سے ستائی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، شہباز شریف کے کورونا سے متاثر ہونے کے زمہ دار عمران نیازی اور چیئرمین نیب ہیں ،ہم واضح کر چکے ہیں کہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچنے کے مجرم عمران نیازی اور چیئرمین نیب ہوں گے نیب نیازی گٹھ جوڑاور ایک سا ل مسلسل حمزہ شہباز کو قید میں رکھنے کے باوجود ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن  ثابت نہیں کی جا سکی اس کے باوجود ملک میں نالائقوں نے اپنی نالائقیاں چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔

نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں معیشت تباہ کر دی اور چوروں نے عوام کی اربوں کی چینی چوری کر لی نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز  لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو نئی آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلے آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کی سخت شراط سے کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔