وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرکے عوام سے کئے وعدے کو پایہ تکمیل کیاہے: سید رفاقت علی گیلانی

 وفاقی بجٹ حقیقی معنوں میں عوامی،کسان، صنعت کاراورسرمایہ کاردوست ثابت ہو گا: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی

وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرکے عوام سے کئے وعدے کو پایہ تکمیل کیاہے: سید رفاقت علی گیلانی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے آج قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنی حکومت کابہترین بجٹ کے ذریعے حقیقی عوامی،کسان، صنعت کار، سرمایہ کاردوست پیش کرکے عوام سے کئے وعدے کو پایہ تکمیل پہنچایا ہے۔اب پاکستان تیز ی سے مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ا یسا شانداربجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم پاکستان اوروفاقی وزیر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔