ریلوے کی زمین کو فروخت نہیں کریں گے: اعظم سواتی

ریلوے کی زمین کو فروخت نہیں کریں گے: اعظم سواتی

لاہور: وزیرریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہےکہ ریلوے کی زمین کو لیز پر دیں گے اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔اعظم خان سواتی نے لاہور میں ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدرمیاں طارق مصباح سمیت دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائےگی، بزنس کےلیے نجی شعبے کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کی لاگت کم کرنے کے لیے ریلوےکو اپ گریڈکرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں جب کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے تیار ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوےکی زمین پر سائٹ منصوبےشروع کریں گے، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ شروع کررہے ہیں جب کہ ڈرائی پورٹس کو فعال کررہے ہیں،کوٹ لکھپت میں نجی شعبے سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔